جنہوں نے آج رب کو بھلا دیا
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
’’قیامت والے دن الله تعالى بندے سے ملاقات فرمائے گا تو کہے گا: اے فلاں! کیا میں نے تمھیں عزت نہ دی تھی، تمھیں سردار نہ بنایا تھا، تمھاری شادی نہ کرائی تھی، گھوڑے اور اونٹ تمھارے اختیار میں نہ دیے تھے اور تمھیں ایسا نہیں بنا چھوڑا تھا کہ تم سرداری کرتے تھے اور لوگوں کی آمدنی میں سے چوتھائی حصہ لیتے تھے؟ وہ جواب میں کہے گا: کیوں نہیں ! بالکل ایسا ہی تھا۔ الله تعالى مزيد فرمائے گا: کیا تم سمجھتے تھے کہ تم مجھ سے ملو گے؟ وہ کہے گا: نہیں۔ تو الله تعالى فرمائے گا: آج میں اسی طرح تمھیں بھول جاؤں گا جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے“۔
(صحيح مسلم:2968)