سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

(( إِنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ جَعَلَهُ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ فَمَنْ جَاءَ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ وَإِنْ كَانَ طِيبٌ فَلْيَمَسَّ مِنْهُ وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ )).

’’یہ عید کا دن ہے جو اللہ نے مسلمانوں کے لیے مقرر کیا ہے۔ لہٰذا جو شخص جمعہ پڑھنے آئے اسے چاہیے کہ غسل کر کے آئے۔ اگر خوشبو موجود ہو تو لگالے اور مسواک ضرور کیا کرو‘‘۔

[سنن ابن ماجہ : 1098]