*بسم الله الرحمن الرحيم*

نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

*جمعہ کے دن پانچ خاص اعمال کرنے والے کے لیے جنت*

 عن أبي سعيدٍ رضي الله عنه، أنه سمع رسولَ اللهِ ﷺ يقولُ: خمسٌ من عملهنّ في يومٍ كتبه اللهُ من أهلِ الجنةِ: من عادَ مريضًا، وشهدَ جنازةً، وصامَ يومًا، وراحَ إلى الجمعةِ، وأعتقَ رقبةً.

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو آدمی ایک دن میں پانچ اعمال پر عمل کرے گا اللہ اسے جنت والوں میں لکھ دے گا، وہ پانچ اعمال یہ ہیں:
• مریض کی تیمار داری کرنا،
• جنازہ میں شریک ہونا،
• دن کا روزہ رکھنا،
• (بروز جمعہ) نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جانا،
• اور غلام آزاد کرنا۔

[صحیح الترغیب والترھیب:686]

نوٹ:

*وَصَامَ يَوْمًا* یہ روزہ رمضان کا بھی ہو سکتا ہے اور نفلی بھی، لیکن چونکہ اکیلے جمعہ کا روزہ رکھنے کی ممانعت ہے (اس لیے جمعہ کے روزے کے ساتھ جمعرات یا ہفتہ کا روزہ بھی ملا لیا جائے)۔