بسم الله الرحمن الرحيم
نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
*جمعہ کے لیے نکلنے والا اللہ کے راستے میں ہوتا ہے*
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ رضي الله عنه قَالَ: لَحِقَنِي عُبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ رضي الله عنه وَأَنَا أَمْشِي إِلَى الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: أَبْشِرْ، فَإِنَّ خُطَاكَ هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، سَمِعْتُ أَبَا عَبْسٍ يَقُولُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُمَا حَرَامٌ عَلَى النَّارِ.
یزید بن ابی مریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میری جمعہ کی نماز کے لیے جاتے ہوئے عبایہ بن رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا: خوش ہو جاؤ! یقیناً تمہارے یہ قدم اللہ کے راستے میں ہیں۔
• میں نے ابو عبس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کے پاؤں اللہ کے راستے میں گرد آلود ہو جائیں، تو وہ دونوں پاؤں جہنم پر حرام ہیں۔