بسم الله الرحمن الرحيم

نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

*خاموشی سے خطبہ سننے کے بعد نماز جمعہ ادا کرنے والے کے لیے عظیم خوشخبری*

 عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا.

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کر کے جمعہ کے لیے آئے پھر غور سے خطبہ سنے اور خاموش رہے تو اس کے اس جمعہ اور پچھلے جمعہ کے درمیان والے اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ اور جو کنکریوں سے کھیلتا رہا تو اس نے لغو کام کیا۔

[صحیح مسلم:1988]

🖋 قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ