کھانا تیار کرنے والے کا خیال کرنا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِذَا أَصْلَحَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ لَهُ طَعَامَهُ فَكَفَاهُ حَرَّهُ وَبَرْدَهُ فَلْيُجْلِسْهُ مَعَهُ فَإِنْ أَبَى فَلْيُنَاوِلْهُ أُكْلَةً فِي يَدِهِ

”جب تم میں سے كسی شخص كا خادم اس كے لئے كھانا تیار كرے، جس كی گرمی سردی اس نے برداشت كی ہو تو وہ اسے اپنے ساتھ بٹھائے،اگر وہ انكار كرے تواس كے ہاتھ میں ایك لقمہ ہی دے دے“۔

[الصحیحة:796]