کھانے کے بعد دعا کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص کھانا کھانے کے بعد یوں دعا کرے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ
حمد اس اللہ کی جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری کسی کوشش و قوت کے مجھے یہ رزق عنایت فرمایا۔
تو اس کے اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔