کسی کو ہنر سکھانا

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟
آپ نے فرمایا:”اللہ پر ایمان اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔
میں نے کہا:غلاموں میں سے کون سا (غلام آزاد کرنا) افضل ہے؟
آپ نے فرمایا:”جو زیادہ قیمت والا ہو اور مالکوں کو زیادہ پسند ہو۔
میں نے کہا:اگر میں یہ نہ کر سکوں تو؟
آپ نے فرمایا:”تو کسی ہنر سیکھنے والے کی مدد کرو یا کسی بے ہنر کو ہنر سکھا دو۔
میں نے کہا:اگر میں یہ بھی نہ کرسکوں؟
آپ نے فرمایا:”لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھو کیوں کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنے اوپر کرو گے۔”

(صحیح البخاري:٢٥١٧ كتبه محمد ارشد كمال )