کفر میں داخل کرنے والا عمل
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
مَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ ﷺ
”جو شخص کسی کاہن یا نجومی کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے تو گویا اس نے محمد ( ﷺ ) پر نازل ہونے والی شریعت سے کفر کیا“۔
[مسند احمد:9532]
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَنْ أَتَى عَرَّافًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ لَمْ يُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا
”جو شخص کسی کاہن ( نجومی ) کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہ ہو گی“۔
[مسند احمد:16755]