بسم الله الرحمن الرحيم
نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
لغویات کا کفارہ بننے والے کلمات
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، فَقَالَهَا فِي مَجْلِسِ ذِكْرٍ، كَانَ كَالطَّابِعِ يُطْبَعُ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَهَا فِي مَجْلِسِ لَغْوٍ، كَانَتْ كَفَّارَةً لَهُ.
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ کلمات
”سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ”
اللہ پاک ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، پاک ہے تو اے اللہ! اور تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں۔
• کسی ذکر کی مجلس (کے اختتام) میں کہے تو یہ اس مجلس پر مہر لگانے (یعنی بھلائی کو محفوظ کرنے) کے برابر ہے۔
• اور اگر (یہ کلمات) لغو اور فضول مجلس (کے اختتام) میں کہے تو یہ اس مجلس کا کفّارہ بن جاتے ہیں۔




