لیلۃ القدر کی فضیلت
“لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ”.
’’لیلۃ القدر (ایک ایسی رات ہے) جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے‘‘۔
(سورة القدر: 3)
لیلۃ القدر میں قیام کرنا پچھلے تمام گناہوں کی معافی کا ذریعہ
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
“مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ”.
’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اور ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔ اور جس نے لیلۃ القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے بھی پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے‘‘۔
[صحيح البخاری:2014]