لیلۃ القدر کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرنا

عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنْ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ”.

’’لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو‘‘۔

[صحیح البخاری: 2017]

لیلۃ القدر کی دعا

عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا اے اللہ کے نبی ﷺ اگر میں لیلۃ القدر پالوں تو میں کيا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم کہو:

“اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي”.

’’اے اللہ بے شک تو نہایت درگزر کرنے والا ہے اور درگزر کرنے سے محبت رکھتا ہے پس مجھ سے درگزر فرما‘‘۔

[مسند احمد:25384]