ماہ رمضان کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کےدروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیاطین بیڑیوں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں”۔
(صحیح مسلم: 2495)