انا للہ وانا الیہ رجعون
معروف عالمِ دین شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی رحمہ اللہ آج (منگل اور بدھ کی درمیانی) شام فیصل آباد میں وفات پا گئے ہیں۔ موصوف کی ساری زندگی قرآن وسنت کی تعلیم و تدریس میں گزری اور آپ نے پچاس سے زائد مرتبہ صحیح بخاری کی تدریس کی سعادت حاصل کی، کئی ایک معروف اداروں میں استاذ حدیث رہے اور اب قریبا دو دہائیوں سے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریس فرما رہے تھے.
تاریخ وفات:10-12-24 ء بمطابق 8-6-1446ھ