سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«أَلَا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ، يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً».

’’تم لوگ مجھ پر اعتبار نہیں کرتے؟ حالانکہ میں اس اللہ کا امین ہوں، جو آسمان پر ہے اور میرے پاس آسمان سے صبح و شام وحی آتی ہے‘‘۔

(صحیح البخاري: 4351، صحیح مسلم: 1063)