حج کے احکام

منی میں قیام اور نمازیں

“عَنْ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا۔۔۔وَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى بِهَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ”.

جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منی میں ظہر، عصر، مغرب, عشاء اور فجر کی نمازیں پڑھیں۔

[صحیح مسلم:3009]

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ۔۔

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ منی میں (چار رکعت والی نمازوں کو) دو رکعت کر کے قصر پڑھا۔

[صحیح البخاری:1082]

منیٰ میں پانچ نمازیں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی فجر قصر کر کے ان کے وقت پر ادا کریں۔

قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ