سیدنا سعد بن ابي وقاص رضی اللہ عنہ (٥٥هـ) فرماتے ہیں:

كُلُّ الْخِلَالِ يُطْبَعُ عَلَيْهِ الْمُؤْمِنُ، إِلَّا الْكَذِبَ وَالْخِيَانَةَ.

’’مومن کی طبعیت میں ساری کمزوریاں ہوسکتی ہیں، سوائے جھوٹ اور خیانت کے۔‘‘

(الزهد لابن المبارك: ٨٢٨ وسنده صحیح)

ایک مومن میں بہت سی کمزوریاں یا عادات ہو سکتی ہیں جیسے غصہ، سستی، لیکن جھوٹ بولنا اور امانت میں خیانت کرنا مومن کی فطرت میں شامل نہیں ہو سکتا۔