بسم الله الرحمن الرحيم
*حرمت والے مہینے کے احکام*
*محرم حرمتوں والے مہینے میں سے ایک ہے*
“عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الزَّمَانُ قَدْ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلَاثَةٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ”.
ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: زمانہ پلٹ کر ویسے ہی ہو گیا ہے جیسے اس دن تھا جب اللہ نے آسمان اور زمین کی تخلیق فرمائی تھی، سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے، ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں، تین لگاتار ہیں، ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم اور ایک مضر کا رجب ہے جو جمادی الأخری اور شعبان کے درمیان میں ہے۔
[صحیح البخاری:3197]
*وضاحت*
• ماہ رجب کو قبیلہ مضر کی طرف اس لیے منسوب کیا گیا ہے کہ وہ لوگ اس کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے۔
🖋 قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ