محتاجگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دونوں دعائیں ایک ساتھ مانگیں:
اللہ ہمیں کسی کا محتاج نہ کرے۔
اور اللہ کسی کو ہمارا محتاج بھی نہ کرے کہ ہم اس کا حق ادا نہ کریں۔
پہلی صورت کی مشکلات تو ہم سب کے سامنے ہیں، لیکن دوسری صورت انتہائی خطرناک ہے، اس سے دوسروں پر ظلم، ان کی تحقیر و تذلیل کے دروازے کھلتے ہیں، انسان کے اندر فرعونیت آتی ہے حتی کہ معاملہ آخرت کی بربادی تک بھی جا سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
#خیال_خاطر