مسافر کو الوداع کرتے وقت کی دعا

حضرت قزعہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے کہا: ادھر آؤ! میں تمہیں الوداع کہوں، جیسے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے الوداع کہا تھا:

اَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ

’’میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے عمل کے اختتام کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرتا ہوں“۔

[سنن ابو داود:2600]