متکبر شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

[ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِيْ قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ، قَالَ رَجُلٌ إِنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُوْنَ ثَوْبُهُ حَسَنًا وَنَعْلُهُ حَسَنَةً، قَالَ إِنَّ اللّٰهَ جَمِيْلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، الْكِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ ]

’’وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرّہ برابر تکبر ہو گا۔ ایک آدمی نے کہا : آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کا جوتا اچھا ہو تو کیا یہ تکبر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ جمیل ہے، جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر تو حق کو ٹھکرا دینے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے‘‘۔

[صحیح مسلم: 91 ]