بسم الله الرحمن الرحيم
حرمت والے مہینے کے احکام
*ناحق کسی کا ایک لقمہ کھانا اور ناحق کسی کا کپڑا پہننا عذاب کا باعث*
أَنَّ الْمُسْتَوْرِدَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً وَقَالَ مَرَّةً أُكْلَةً فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ وَمَنْ اكْتَسَى بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ثَوْبًا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کا (ناحق) ایک لقمہ بھی کھایا تو اللہ عزوجل اسے اتنا ہی جہنم سے(کھانا) کھلائیں گے۔
• اور جس نے کسی مسلمان کا (ناحق) کپڑا پہنا تو اللہ عزوجل اسے اسی کے بقدر جہنم سے کپڑا پہنائیں گے۔
• اور جو کوئی کسی مسلمان کے ساتھ دکھلاوے والی جگہ پر کھڑا ہو گا تو اللہ عزوجل اسے قیامت والے دن دکھلاوے والے مقام پر کھڑا کرے گا۔
[مسند أحمد:18011] حدیث حسن
قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ