جب آپ کو اپنی نیکی خوش اور گناہ غمگین کر دے

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

«مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، فَهُوَ مُؤْمِنٌ».

’’جس شخص کو اس کی نیکی خوش کر دے اور اسے برائی اپنی بری لگے تو وہ مومن ہے‘‘۔

[رواہ الترمذي (٢١٦٥) من طريق النضر بن إسماعيل وهو ليس بالقوي وتابعه ابن المبارك عند أحمد(١١٤) وسنده صحیح]

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے :

«اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مَنَ الَّذِيْنَ إِذَا أَحْسَنُوْا اسْتَبْشَرُوْا، وَإِذَا أَسَاءُوْا اسْتَغْفَرُوْا».

’’اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کہ جب وہ نیکی کرتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور جب غلطی و گناہ کر بیٹھتے ہیں تو مغفرت طلب کرتے ہیں‘‘۔

[رواہ ابن ماجه (٣٠٢٠) من طريق علي بن زيد وهو ضعیف وتابعه ثابت البناني عند البیهقي (شعب الإيمان : ٩/ ٢٣٣) وسندہ حسن]

حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ