بسم الله الرحمن الرحيم

رمضان کی اہمیت و فضیلت

نیکیوں کی دعوت دینے کا مہینہ

قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ تُغَلَّقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ وَتُفَتَّحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَتُصَفَّدُ فِيهِ الشَّيَاطِينُ قَالَ وَيُنَادِي فِيهِ مَلَكٌ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَبْشِرْ يَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ حَتَّى يَنْقَضِيَ رَمَضَانُ۔

رسول اللہ ﷺ نے رمضان کے مہینے کے متعلق فرمایا:
• اس میں جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں،
• اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،
• اور اس میں شیاطین قید کر دئیے جاتے ہیں۔
• ایک فرشتہ اس مہینے میں پکارتا ہے کہ
• اے خیر کے طالب ! آگے بڑھ۔
• اور اے شر کے طالب ! رک جا۔
• یہاں تک کہ رمضان ختم ہو جاتا ہے۔

[مسند احمد:18795] حديث صحيح