نماز ضائع کرنے کی وعید
:رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا
”جس نے نماز کو ضائع کیا وہ قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا“۔
[صحيح ابن حبان:1467]
کتاب و سنت کے مطابق نماز میں چھ باتیں نفاق کی علامت ہیں:
١) نماز کیلیے اٹھنے میں سستی کرنا۔
٢) نماز دکھاوے کیلیے پڑھنا۔
٣) نماز تاخیر سے پڑھنا۔
٤) نماز میں کوے کی مانند ٹھونگیں مارنا (جلدی پڑھنا)۔
٥) نماز میں کم سے کم اذکار/دعائیں پڑھنا۔
٦) باجماعت نماز سے پیچھے رہنا۔
[كتاب الصلاة لابن القيم:283]