نرمی اور حسنِ اخلاق کی اہمیت

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

”جو نرمی دیا گیا وہ بھلائی کا ایک حصہ دے دیا گیا۔ جو نرمی کے حصہ سے محروم کر دیا گیا وہ بھلائی کے حصہ سے بھی محروم کر دیا گیا اور فرمایا: مومن کے میزان میں سب سے بھاری چیز اچھا اخلاق ہے اور اللہ تعالیٰ بدگوئی اور فحش کلامی کو ناپسند کرتے ہیں“۔

[السنن الکبریٰ للبیہقی:20798]