نظر بد کا دم

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی ﷺ کو نظربد سے یوں دم کرتی تھی:

إِمْسَحِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، بِيَدِكَ الشِّفَاءُ، لَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا أَنْتَ

اے لوگوں کے رب! اس کی تکلیف کو دور فرما۔ اسے شفاء عطافرما کیونکہ تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیرے علاوہ کہیں سے شفاء نہیں مل سکتی۔

[مسند احمد:26932]