نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
عصر سے پہلے چار رکعات پڑھنے کی فضیلت
“عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا”.
(عبد اللہ) بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔
[سنن ابى داود:1271] حسن
• نماز عصر سے پہلے کی یہ چار رکعتیں مؤکدہ سنتیں تو نہیں ہیں لیکن ان کی فضیلت بہت زیادہ ہے، ان چار رکعتوں کا اہتمام کرنے والے شخص کے لیے رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی ہے۔
قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ