نکاح میں دینداری اور اچھے اخلاق کو ترجیح دینا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِذَا أَتَاكُمْ مَّنْ تَرْضَوْنَ خُلُقَهُ وَدِينَهُ فَزَوِّجُوهُ إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ.

”جب تمہارے پاس ایسا شخص آئے جس کا اخلاق اور دین تمہیں پسند ہو تو اس سے شادی کر دو، اگر اس طرح نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ فساد پھیل جائے گا“۔

[السلسلة الصحيحة:1886]