اللہ سبحانہ وتعالٰی کا فرمان ہے:
إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ
”بے شک نماز فحاشی اور گناہوں سے روکتی ہے“۔
[سورة العنكبوت:45]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول الله ﷺ! فلاں شخص ساری رات نفل پڑھتا رہتا ہے جب صبح ہوتی ہے، تو وہ چوری کر لیتا ہے،
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
”وہ جو پڑھتا ہے وہ چیز عنقریب اسے اس عمل سے روک دے گی“۔
[صحیح ابن حبان: 2560]