جس طرح افواجِ پاکستان اور فضائیہ کے نوجوان ’بنیان مرصوص’ کا قرآنی نعرہ لگا کر دشمن پر ٹوٹ پڑے ہیں، اسی طرح قرآن وسنہ کے پاسبان سوشل میڈیا پر دفاعِ اسلام و پاکستان میں ’آہنی دیوار’ ہونے کا ثبوت دیں، افواج پاکستان کی بھرپور تائید کریں، دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں، دعاؤں کا اہتمام کریں، بطور شکرانہ سر بہ سجود ہوں، ہر فتح و کامرانی کی نسبت اللہ کی ذات کی طرف کریں اور کسی بھی قسم کی ناکامی اور ہزیمت سے اس کی پناہ میں آئیں۔
