پورے ہفتے کے گناہ معاف
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَحْسَنَ غُسْلَهُ وَتَطَهَّرَ فَأَحْسَنَ طُهُورَهُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ وَمَسَّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِنْ طِيبِ أَهْلِهِ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ وَلَمْ يَلْغُ وَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى”.
’’جو شخص جمعے کے دن اچھی طرح غسل کرے، اچھی طرح سنوار کر وضو کرے، اپنا بہترین لباس پہنے اور اللہ نے اس کی قسمت میں گھروالوں کی جو خوشبو لکھی ہو وہ لگالے۔ پھر جمعہ پڑھنے آئے تو فضول حرکات نہ کرے اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ کرے( اکٹھے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھے) تو اس کے اس جمعے اور دوسرے جمعے کے درمیان کے( پورے ہفتے کے) گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں‘‘۔
[سنن ابن ماجہ: 1097]
