نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
قیام اللیل میں دس یا سو یا ہزار آیات پڑھنے والوں کے لیے خوشخبری
عن عبدِ اللهِ بنِ عمرو بنِ العاصِ، عنِ النَّبيِّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ قالَ: مَن قامَ بعشرِ آياتٍ لم يُكتَبْ منَ الغافلينَ، ومَن قامَ بمائةِ آيةٍ كُتِبَ منَ القانتينَ، ومَن قرأ بألفِ آيةٍ كُتِبَ منَ المُقنطرينَ.
عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
جس نے (رات کو) دس آیات کے ساتھ قیام کیا اسے غافلوں میں نہیں لکھا جاتا، جس نے سو آیتوں کے ساتھ قیام کیا اسے فرنبرداروں میں لکھا جاتا ہے، اور جس نے ہزار آیتوں کے ساتھ قیام کیا اسے ڈھیر اجر حاصل کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔
[السلسلة الصحيحة:642]
قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ