قرآن ختم ہونے پر دعا کرنا
ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کَانَ أَنَسٌ إِذَا خَتَمَ الْقُرْآنَ جَمَعَ وَلَدَہُ وَأَہْلَ بَیْتِهِ فَدَعَا لَہُمْ
”انس رضی اللہ عنہ جب قرآن ختم کرتے تو اپنے بیٹوں اور گھر والوں کو جمع کرتے پھر ان کے لئے دعا کرتے“۔
[سنن دارمی:3517]
سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں:
مَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فَلَهُ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ
”جو قرآن کریم ختم کرتا ہے، اس کی دعا مقبول ہوتی ہے“۔
[مختصر منهاج القاصدين]