قرآن کو بھول جانا بڑی مصیبت
امام ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“ما مِن أحد تعلم القرآن ثم نسيه إلا بِذنب يحدثه لأن الله تعالی يقول:
کوئی بھی شخص جو قرآن کو سیکھتا یا حفظ کرتا ہے اور پھر اسے بھول جاتا ہے، تو یہ ضرور اسکے کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے ہے۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
“وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ مِّنۡ مُّصِيۡبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ”. [الشورى: 30]
’’تم پر جو بھی مصیبت آئے، تو وہ اس کی وجہ سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا‘‘۔
“وإن نسيان القرآن من أعظم المصائب”.
اور یقینا قرآن کو بھول جانا سب سے بڑی مصیبت ہے۔
[کتاب الشواھد لأبي عبيد: 122]