قیامِ رمضان اور روزے باعثِ مغفرت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

”جو شخص رمضان میں ایمان کے ساتھ اور حصولِ ثواب کی نیت سے راتوں کا قیام کرے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے“۔ مزید فرمایا:

مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

”جو شخص رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور حصولِ ثواب کی سے نیت رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے “۔

[صحیح البخاري:38-37]