رات کو جاگیں تو کیا پڑھیں؟!
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو جاگتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ، اللَّهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ.
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے۔ اے اللہ! میں تجھی سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں، اور تیری رحمت کا سوالی ہوں۔ اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما، اور ہدایت دے دینے کے بعد میرے دل کو گمراہ نہ کر دینا، ( اے میرے رب! ) مجھے اپنے پاس سے رحمت عنایت فرما، بیشک تو ہی عنایت کرنے والا ہے۔