رمضان میں سخاوتِ نبوی ﷺ

حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے، خصوصاً رمضان میں جب حضرت جبریلؑ سے آپ ؐکی ملاقات ہوتی تو بہت سخاوت کرتے۔ اور حضرت جبریلؑ رمضان میں ہر رات آپ ؐسے ملاقات کرتے اور آپ ؐان کے ساتھ قرآن مجید کا دور فرماتے۔ الغرض رسول اللہ ﷺ صدقہ کرنے میں کھلی (تیز) ہوا سے بھی زیادہ تیز رفتار ہوتے۔

[صحیح البخاری:06]