راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینے کی فضیلت
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی! آپ مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیں جس سے میں نفع حاصل کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«اِعْزِلِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ».
’’مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کرو‘‘۔
[صحیح مسلم : 2618]