رزق کے خزانے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں!

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

«وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ».

’’اور ہم نے تمہارے لیے اس میں روزیاں بنائی ہیں اور ان کے لیے بھی جنہیں تم ہرگز روزی دینے والے نہیں‘‘۔

[سورة الحجر آیت: 20]

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

«اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ».

’’بے شک اللہ ہی بے حد رزق دینے والا، قوت والا، نہایت مضبوط ہے‘‘۔

[ الذاریات: 58]

اور فرمایا:

«وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِي الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا».

’’اور زمین میں کوئی چلنے والا (جاندار) نہیں مگر اس کا رزق اللہ ہی پر ہے‘‘۔

[سورة ہود: 6]