رزق میں برکت کی دعا

ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ نبی ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ، نبی ﷺ یہ کہہ رہے تھے۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي

اے اللہ! میرے گناہ کو معاف فرما ، میرے گھر میں کشادگی عطاء فرما ، اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔

[مسند احمد:16716]