روزے رکھنا ارکانِ اسلام میں سے ہے

ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ”.

اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے:
1• اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں،
2• اور نماز قائم کرنا،
3• زکاۃ ادا کرنا،
4• حج کرنا،
5• اور رمضان کے روزے رکھنا۔

[صحیح البخاری:8]