صدقہ و تحفہ ؛ واپس لینا یا خریدنا

حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک گھوڑا اللّٰہ کے
راستے میں جہاد کیلئے ایک شخص کو دے دیا تھا ، پھر میں نے دیکھا کہ وہ اسے بیچ رہا ہے۔ اس لیے میں نے رسول کریم ﷺ سے پوچھا کہ اسے واپس میں ہی خرید لوں ؟ آپ نے فرمایا: ” اس گھوڑے کو نہ خرید ۔ اپنا دیا ہوا صدقہ واپس نہ لو “۔

[صحیح البخاری:2636]