صاحب قرآن کے لیے جنت کے درجات

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ اقْرَأْ وَارْتَقِ وَرَتِّلْ كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي الدُّنْيَا فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ تَقْرَؤُهَا”.

’’صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھتے جاؤ اور چڑھتے جاؤ، اور اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھو، جس طرح دنیا میں پڑھا کرتے تھے، جہاں آخری آیت ختم کرو گے وہیں تمہارا مقام ہوگا‘‘۔

[سنن أبي داود: 1464]