﴿أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ﴾.

’’جو لوگ ایمان لائے ہیں کیا ان کے لئے ایسا وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر سے اور جو حق نازل ہوا ہے، اس سے ان کے دل جھک جائیں؟‘‘

[سورة الحديد: ١٦]

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب یہ آیت تلاوت کرتے تو رونے کی وجہ سے اُن کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو جاتی اور فرماتے: ’’جی، میرے رب کیوں نہیں؟‘‘
(الرقة والبكاء لابن أبي الدنيا: ٧٧)