سیدنا حسن اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہمامسلمانوں کے دو عظیم گروہ

حضرت ابوبکرہ ؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر یہ فرماتے سنا ہے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما آنحضرت ﷺ کے پہلو میں تھے، آپ کبھی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور کبھی حسن رضی اللہ عنہ کی طرف اور فرماتے:

إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ ، وَلَعَلَّ اللہَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ.

”میرا یہ بیٹا سردار ہے اور شاید اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دو عظیم گروہوں میں صلح کرائے گا۔“

[صحیح البخاری:2704]