شعبان المعظم کے روزے
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: ”روزے رکھنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کو شعبان کا مہینہ سب سے زیادہ پسند تھا“۔
مزید فرماتی ہیں: ”میں نے رمضان کو چھوڑ کر رسول اللہ ﷺ کو کبھی پورے مہینے کا نفلی روزہ رکھتے نہیں دیکھا اور جتنے روزے آپ شعبان میں رکھتے ، میں نے کسی مہینہ میں اس سے زیادہ روزے رکھتے آپ کو نہیں دیکھا“۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے ( شعبان کی آخری تاریخوں میں ) ایک یا دو دن کے روزے نہ رکھے البتہ اگر کسی کو ان میں روزے رکھنے کی عادت ہو تو وہ اس دن بھی روزہ رکھ لے“۔
[سنن ابوداود:2431/صحیح البخاری:1969-1914]