شاید کہ آئندہ سال تمہیں یہ مہینہ نہ مل سکے
امام معتمر بن سلیمان رحمہ اللہ (١٨٧هـ) بیان کرتے ہیں، جب رمضان آتا تو میرے والد تمام گھر والوں کو یہ کہتے ہوئے بیدار کرتے:
“قوموا؛ فلعلكم لا تدركوه بعد عامكم هذا”.
’’جاگ جاؤ، شاید کہ آئندہ سال تمہیں یہ مہینہ نہ مل سکے‘‘۔
[التهجد وقيام الليل لابن أبي الدنيا، صـ ٧٣. رقم : ١٧٩، موسوعته، صـ ٢٢٩٢]
حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ