ثقہ محدث مرثد بن عبداللہ رحمہ اللہ کی سخاوت

ثقہ فقیہ محدث یزید بن ابی حبیب بیان کرتے ہیں کہ (ثقہ فقیہ محدث )مرثد بن عبداللہ المزنی اہل مصر میں سےوہ شخصیت ہیں جو سب سے پہلے مسجد میں پہنچ جاتے،میں(یزید )نے جب بھی انھیں مسجد میں داخل ہوتے دیکھا تو ان کی آستین میں صدقہ کرنے کے لئے پیسے،روٹی یا گندم ضرور ہوتی حتی کہ بعض اوقات میں نے دیکھا کہ وہ صدقے کے لیے پیاز ہی لے آتے،تو میں کہتا:
اے ابو الخیر:یہ پیاز تو آپ کے کپڑے بدبودار کردے گا؟
تو وہ جواب دیتے :
اے ابن حبیب(آج)میرے گھر میں صدقہ کرنے کے لئے اس(پیاز)کے سوا کوئی چیز نہ تھی (اس لئے یہی لے آیا ہوں )مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صحابی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”روز قیامت مومن کا سایہ اس کا صدقہ ہوگا ”
اور دوسری روایت میں ہے:”ہر شخص اپنے صدقے کے ساے میں ہوگا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے-”

(صحیح إبن خزيمة:٢٤٣٢،٢٤٣١مسند أحمد ١٤٧/٤ صحیح إبن حبان ٣٢٩٩،الصحيحة:٢٤٨٤ وسنده صحیح،كتبه محمد ارشد كمال )