سونے سے پہلے کا عمل

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب ہر رات بستر پر تشریف لاتے تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر پھونک مارتے اور ان پر

قل ھو اللہ احد ٭قل اعوذ برب الفلق ٭قل اعوذ برب الناس٭

(تینوں سورتیں مکمل) پڑھتے پھر ان دونوں ہاتھوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر مبارک پھر چہرہ انور پر ہاتھ پھیرتے پھر باقی جسم پر۔ اس طرح آپ ﷺ تین مرتبہ یہ عمل کرتے تھے۔ [صحیح البخاری: 5017]